بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے انڈوں پر ایکسپائری ڈیٹ لکھنا لازمی قرار دے دیا

انڈوں کی فروخت

نیوز ٹوڈے :    بی ایف اے حکام کے مطابق خراب اور باسی انڈوں کی فروخت اور سپلائی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے انڈوں کو تازہ اور صاف رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی پیکنگ پر ایکسپائری ڈیٹ لکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انڈے فراہم کرنے والوں، ہول سیل تاجروں اور عام دکانداروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنے مراکز میں فروخت ہونے والے انڈوں پر 31 اگست 2024 سے ختم ہونے کی تاریخ آویزاں کریں اور دکان میں فراہم کیے جانے والے انڈوں کا تمام ریکارڈ اپنے پاس رکھیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+