بانی پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان، کارکنوں کو شرکت کی ہدایت
- 31, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ بیان ان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بے یقینی اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ میرے جیل کے کمرے کی صفائی کرنے والے کا بجلی کا بل 40 ہزار آگیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں میں اضافے پر جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری پارٹی قیادت اور کارکنوں کو ہدایت ہے کہ وہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کریں۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔
تبصرے