نان بریڈ ایسوسی ایشن کی روٹی 15 روپے میں فروخت کرنے پر معذرت
- 01, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دے دی۔
نانبائیوں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے مہنگا ہو گیا ہے، روٹی 20 روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
صدر متحدہ نان بریڈ ایسوسی ایشن آفتاب اسلم گل کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 250 روپے مہنگا ہو گیا ہے، اس لیے وہ 14 اور 15 روپے میں روٹی نہیں بیچ سکتے، حکومت روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کرے۔
آفتاب اسلم گل نے کہا ہے کہ وہ ایک دو دن حکومتی فیصلے کا انتظار کریں گے ورنہ اپنے فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔
تبصرے