پی ٹی آئی کا وہم ہے کہ وہ ستمبر، نومبر کے بعد حکومت میں آئیں گے، خواجہ آصف
- 01, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ میں قیادت کی تبدیلی کے بعد حکومت میں آئیں گے، یہ خام خیالی ہے کہ شاید ستمبر نومبر کے بعد حکومت میں آئیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بیان پر ڈٹے رہیں کہ ان کے پاؤں پکڑنے ہوں گے، علیمہ خان بھی اپنی پریس کانفرنس میں سخت لہجے میں بولیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ 15 سال سے خیبرپختونخوا پر حکومت کر رہے ہیں، نئی یونیورسٹی بنانے کے بجائے تعلیمی اداروں کے لیے زمینیں بیچ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردوں کو واپس لا کر آباد کیا، انہوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا، آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، پی ٹی آئی کے بانی کو اپنی ذات اور طاقت کے سوا کسی چیز یا رشتے کی پرواہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صبح پراٹھے کا ناشتہ کر کے آتے ہیں اور پھر بھوک ہڑتال پر بیٹھ جاتے ہیں، ان کی حکمت عملی ہڑتال ہے، اگلا ڈر گیا تو ٹھیک، ورنہ مذاکرات کی بات کریں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ اپریل 2019 میں جنرل فیض حمید نے ان سے جنرل باجوہ کے سسر کے گھر ملاقات کی اور پوچھا کہ آپ جنرل باجوہ کو توسیع دے رہے ہیں یا نہیں۔خواجہ آصف کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے مکمل طور پر تنگ آچکے ہیں، آپ جون تک پنجاب کی حکومت لے لیں اور دسمبر میں وفاقی حکومت سنبھال لیں۔
تبصرے