حافظ نعیم کا چشمہ 1 کروڑ 10 لاکھ میں خریدا گیا

نعیم الرحمان کا چشمہ

نیوز ٹوڈے :    جماعت اسلامی گزشتہ کئی روز سے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگی بجلی اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہی ہے۔دھرنے کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے حکومت سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

گزشتہ دنوں جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم کے چشمے کی بولی لگائی گئی جسے عامر محمود چیمہ نامی شہری نے ایک کروڑ روپے میں خریدا۔جماعت اسلامی کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق امیر محمود چیمہ نے 1 کروڑ 10 لاکھ ادا کیے ہیں۔
حافظ نعیم کا چشمہ ایک کروڑ 10 لاکھ میں خرید لیا گیا

شہری نے دھرنے کے سٹیج پر مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ سے ملاقات کی اور ادائیگی کی اور رسید وصول کی۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق یہ رقم جماعت اسلامی کے احتجاجی فنڈ میں جمع کرائی گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+