جماعت اسلامی نے اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی، ہزاروں افراد کی شرکت

نماز جنازہ

نیوز ٹوڈے :   جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطینی اتھارٹی کے سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کو شہید کیا گیا، ہمیں تاریخ کا سبق یاد ہے اس تحریک کی حماس کبھی نہیں رکے گی، ہمیشہ شہید ایک نئے انقلاب کا لقب بنتا ہے۔

 دھرنے کے مقام پر اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ حافظ نعیم نے پڑھائی، جس میں فلسطینی سفارتخانے کے وفد اور جماعت اسلامی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی۔

کراچی میں بھی اسماعیل  ہنیہ کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے زیراہتمام غائبانہ ادا کی گئی۔کراچی کے تاجروں نے بھی اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ٹمبر مارکیٹ خیبر چوک میں ادا کی جس میں تاجر رہنما شرجیل گوپلانی اور تاجروں نے شرکت کی۔جماعت اسلامی کی جانب سے اسماعیل  ہنیہ کی نماز جنازہ بھی حیدرآباد کے اسٹیشن روڈ پر ادا کی گئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+