بل زیادہ آنے پر شہریوں نے کمپنی ملازم کی پٹائی کر دی
- 01, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : بجلی کا بل زیادہ آنے پر شہری نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے اہلکار کی پٹائی کر دی۔لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کیا گیا۔ زخمی فیسکو اہلکار بجلی کا بل ادا کرنے ملزم کے گھر گیا۔ ملزم کو فیسکو اہلکار کی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیسکو اہلکار سرگودھا کے قصبہ میلہ میں ایک شخص کو بجلی کا بل دینے گیا۔ مذکورہ شخص نے فیسکو اہلکار سے پوچھا کہ بجلی کا بل اتنا زیادہ کیوں ہے جس پر فیسکو اہلکار اور شہری میں جھگڑا ہوگیا۔ شہری نے فیسکو اہلکار کو لاتوں اور گھونسوں سے زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تبصرے