تین روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع
- 01, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : اناج منڈی حیدرآباد کے تاجروں نے زرعی اجناس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تین روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال شروع کر دی ہے۔دوسری بڑی اناج منڈی ٹاور مارکیٹ حیدرآباد کے تاجر حکومت کے غیر قانونی ٹیکس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ دال ملز ایسوسی ایشن نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس کرکے حکومت کے خلاف اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کے روز سے سندھ کی دوسری سب سے بڑی غلہ منڈی ٹاور مارکیٹ کے تاجروں نے اپنی دکانوں کے شٹر ڈاؤن رکھ کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
حیدرآباد پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صلاح الدین قریشی، پوجو مل اور دیا رام اور دیگر نے کہا کہ وفاقی حکومت دالوں سمیت مختلف اشیا پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگا کر غریب عوام سے ان کا سستا کھانا چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد دالوں اور دیگر زرعی اجناس کی قیمتوں میں 50 سے 80 روپے فی کلو اضافہ ہو جائے گا۔
تبصرے