پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے، سانس لینے میں دشواری کا سامنا
- 01, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو پسلیاں ٹوٹنے کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کا اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا، اسپتال میں ایکو کارڈیوگرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خون کے نمونے بھی لیے گئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔
تبصرے