پی ٹی آئی کا دو ہفتوں میں حکومت مخالف گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان
- 02, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہم بڑا سیاسی اتحاد بنانے جا رہے ہیں، آئندہ 15 روز میں بڑا اتحاد کر لیں گے۔
اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے بانی سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وہ جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں، گرینڈ الائنس میں ہر اس جماعت کو اکٹھا کریں گے جو اس حکومت کی مخالفت کرے گی۔ .
اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی بانی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو صوابی میں بڑا جلسہ ہوگا، ہمیں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام قیدیوں کے لیے آواز اٹھانی ہے، پورے ملک کے لوگ جلسے میں آئیں، تاکہ ہم کہہ سکیں کہ یہ ملک آئین کے مطابق چلائیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مغربی ممالک کو پیغام دیا ہے کہ مغربی ممالک کو یہ نظر نہیں آرہا کہ غزہ میں قتل عام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مل کر فلسطین میں امن قائم کریں۔
انہوں نے کہا کہ فوج عوام سے ہے، ن لیگ فوج اور عوام کے درمیان خلیج بڑھا رہی ہے، قاضی فائز عیسیٰ ہمارے کیسز نہ سنیں، چیف جسٹس توشہ خانہ کیس سنیں یا کوئی اور؟عمر ایوب نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں رہائی تھی لیکن بشریٰ بی بی کو رہا نہیں کیا گیا، ہماری سوشل میڈیا ٹیم کے لوگوں کو اٹھایا گیا، رؤف حسن کو سی ٹی ڈی کی تحویل میں رکھا گیا ۔
تبصرے