حکومت نے ویک اینڈ کو ختم کرنے کی منظوری دے دی
- 02, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد میں وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تعطیل ختم کردی۔وزارت تعلیم کی جانب سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تعطیل ختم کر دی گئی ہے، ہفتہ کو تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر توجہ دی جائے گی۔
وزارت تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے لیے درخواست 10 اگست سے ہوگی، وزارت تعلیم کے نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ طلبہ کے لیے مختلف غیر نصابی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔
تبصرے