پاکستان نے چینی شہریوں کو مفت ویزا دینے کا اعلان کر دیا

مفت ویزہ

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی شہریوں کے لیے 14 اگست کے بعد مفت ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے۔چینی وفد سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ چینی وفد کے دورے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، مجھے یقین ہے کہ چینی وفد کا دورہ پاکستان مفید ثابت ہوگا، چینی وفد کے سربراہ وانگ فوکانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ تکنیکی تعاون، اور مثالی مہمان نوازی کے لیے پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ .

وزیر اعظم شہباز شریف سے وانگ فوکانگ کی قیادت میں 12 رکنی چینی وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء محسن نقوی، احسن اقبال محمد اورنگزیب، احد چیمہ، معاون خصوصی طارق فاطمی، چینی سفیر جیانگ زیڈونگ اور متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں افسران بھی موجود تھے۔ چینی وفد وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون  کے لیے آیا ہے۔ چین کے 12 رکنی وفد میں 10 مختلف وزارتوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے چیانگ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے وفد کا خیرمقدم کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+