پنجاب حکومت کا جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ
- 02, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب حکومت کا جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پر کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ٹیکس کے خلاف 26 تاریخ سے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا اور پھر فیصلہ کیا گیا کارکنوں کو مذاکرات کے ذریعے رہا کیا جائے۔ دوسری جانب راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا تاحال جاری ہے۔
تبصرے