پانچ اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے خلاف آج ملک بھر میں کشمیر یوم استحصال منایا جا رہا ہے۔

کشمیر یوم استحصال

نیو زٹوڈے :   مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے واقعے کے خلاف آج کشمیر یوم استحصال منایا جا رہا ہے، یوم کشمیر پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وزیراعظم پاکستان آج آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ اسلام آباد میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ شرکت کریں گے۔ 

5 اگست 2019 کو بھارت کی مودی سرکار نے کشمیریوں سے ان کے حقوق چھین لیے۔مودی سرکار نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا اور مقبوضہ کشمیر کی ریاست کا درجہ بھی ختم کر دیا۔

یوم استحصال پر صدر آصف علی زرداری کا پیغام

یوم استحصال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت نے 5 سال قبل مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو کمزور کرنے کے لیے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی داخلی قانون سازی اور عدالتی فیصلے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتے۔صدر مملکت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے بھارت پر زور دے۔

یوم استحصال پر وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام

یوم استحصال کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری عوام کی بے مثال جرات، حوصلے اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے بھارت سے کہا ہے کہ وہ 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لے۔

یوم استحصال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جب تک وہ حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔
یوم استحصال پر مسلح افواج کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی


کشمیر کے یوم استحصال پر مسلح افواج کی قیادت نے مقبوضہ کشمیر کے بہادر اور غیرت مند عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جائز اور طویل جدوجہد ہے۔ حق خود ارادیت کے لیےحمایت کرتا ہے-

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں قابل مذمت ہیں، بھارت کے غیر منصفانہ اقدامات اور ریاستی جبر علاقائی استحکام کے لیے مستقل خطرہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق خطے میں پائیدار امن کا انحصار اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو ان کی غیر معمولی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے، مسلح افواج سیاسی، اخلاقی اور انسانی بنیادوں پر ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+