اپنی چھت، اپنا گھر: پنجاب حکومت گھر بنانے والوں کو 5 مرلہ تک کے پلاٹوں پر بلاسود قرضے دے گی

اپنی چھت، اپنا گھر

نیو زٹوڈے :   پنجاب حکومت 5 مرلہ تک کے پلاٹوں پر گھر بنانے والے 70 ہزار افراد کو بلاسود قرضے دے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فارم ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اپنی چھت، اپنا گھر پائلٹ پروگرام کے ماڈل ہاؤسز تیار کر لیے گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ 14 اگست کو اس کا آغاز کریں گے۔وزیراعلیٰ نے پلاٹ لینے والوں سے سروس چارجز وصول کرنا بند کر دیا اور ٹول فری نمبر متعارف کرانے کا حکم دیا۔

انہوں نے ماڈل ہاؤسز کے نقشے میں لونگ روم بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔ پنجاب حکومت گھر کی قیمت کا بوجھ کم کرنے کے لیے سبسڈی دے گی، ایک سے 5 مرلہ پلاٹ کے 70 ہزار افراد کو گھر بنانے کے لیے بلاسود قرضہ ملے گا۔حکومت پنجاب مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے قرض کی فراہمی پر سروس چارجز ادا کرے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+