گورنر سندھ نے امید کی گھنٹی بجا کر پکوڑے مانگنے والے کی خواہش پوری کردی
- 05, اگست , 2024
نیو زٹوڈے : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے امید کی گھنٹی بجا کر پکوڑے مانگنے والے جماعت اسلامی کے کارکن کی خواہش پوری کردی۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے تازہ پکوڑے بنائے اور گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرین میں تقسیم کیے، جس پر شرکاء نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ دھرنا دینے والے مہمان ہیں، ان کی خدمت جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مظاہرین کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آواز بلند کریں اور اگست کے مہینے کو ملک میں اتحاد کے طور پر منائیں۔
اس سے قبل کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر جماعت اسلامی کے مہنگائی اور بجلی کے بلند بلوں کے خلاف دھرنے کے دوران دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب جماعت اسلامی کے کارکنان نے گورنر ہاؤس میں گھنٹی بجا کر گورنر سے شکایت کی۔ بارش ہوئی تھی. میں نے پکوڑے کھلانے کا وعدہ کیا تھا، آج تک پکوڑے نہیں آئے۔دھرنے کے شرکا کو اب پکوڑے بھی مل گئے ہیں اور کل صبح گورنر کی جانب سے دھرنے کے مظاہرین کو چائے پراٹھا کا ناشتہ دیا گیا۔
دوسری جانب مظاہرین کے مطالبے پر انہیں پیش کی گئی غیر ملکی برانڈ کے منرل واٹر کی بوتلیں واپس لے کر پاکستانی برانڈ کا منرل واٹر دیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ جہاں اے سی ہیں وہاں آپ کو گرمی بھی محسوس نہیں ہوگی۔
تبصرے