سستی بجلی، خوشخبری سنادی گئی

سستی بجلی

نیو زٹوڈے :   سندھ حکومت نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے نیپرا کی طرز پر سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی  کے قیام کا اعلان کردیا۔

سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سیپرا کو نیپرا کی طرز پر بنانے جا رہے ہیں۔ ناصر حسین نے کہا کہ سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بہت جلد فعال کر دیا جائے گا۔ ٹیرف کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، صوبائی حکومت کے اس اقدام کا مقصد عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+