کتنے فیصد پاکستانی 'وزیراعظم پاکستان' کا نام نہیں جانتے؟ حیران کن سروے رپورٹ آ گئی ہے
- 05, اگست , 2024
نیو زٹوڈے : رائے عامہ پر تحقیق کرنے والے ادارے گیلپ پاکستان نے موجودہ وزیراعظم کا نام جاننے سے متعلق سروے جاری کیا ہے۔
. گیلپ پاکستان سروے 28 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا جس میں 700 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ گیلپ پاکستان سروے میں پوچھا گیا کہ موجودہ وزیراعظم کا نام کیا ہے؟ گیلپ پاکستان کے سوال پر 65 فیصد پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے نام سے واقف نظر آئے اور انہوں نے صحیح نام بتا دیا۔ 20 فیصد پاکستانیوں نے غلط جواب دیا اور غلط نام دیتے رہے جب کہ 14 فیصد نے نام سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم کا نام نہیں جانتے۔
سروے میں 71 فیصد مردوں نے وزیراعظم کا نام درست کہا جبکہ 61 فیصد خواتین نے درست کہا۔ دیہی علاقوں کے مقابلے شہروں میں زیادہ پاکستانی وزیراعظم کے نام سے واقف تھے۔ دیہات میں 63 فیصد اور شہروں میں 72 فیصد نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام درست کہا۔
خاص خبریں
-
پیرا اولمپکس: ایرانی ایتھلیٹ کا گولڈ میڈل بھارت کو کیوں دیا گیا؟
-
محبت کرنے والا جوڑا شادی کے 68 سال بعد ایک ہی دن انتقال کر گیا
-
پیرس میں اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی حیدر علی کو پیرس میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد
-
علی امین گنڈا پور کی صحافیوں کو دھمکیاں، خواتین صحافیوں کے لیے بھی نازیبا زبان کا استعمال
تازہ ترین

تبصرے