عمران خان کی رہائی نہ ہونے پر اڈیالہ جیل تک لانگ مارچ کا اعلان

لانگ مارچ

نیوز ٹوڈے :    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ستمبر تک پی ٹی آئی بانی کو رہا نہ کیا تو اڈیالہ جیل تک لانگ مارچ کیا جائے گا۔

صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ آج صوابی میں  پی ٹی آئی کے ہزاروں چاہنے والے موجود ہیں، میں آج سے منظرعام پر آنے کا اعلان کرتا ہوں۔ مجھے گرفتار کیا گیا تو احتجاج کی قیادت کروں گا اور تشدد کرکے کوئی بیان دیا تو یقین نہ کریں۔ حماد اظہر نے کہا کہ میرے خلاف 53 ایف آئی آرز ہیں، میں ایک سال سے اہل خانہ سے نہیں ملا۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈمی حکمرانوں نے ملک میں مہنگائی بڑھائی، یہ ہم پر مسلط ہیں، یہ ڈمی حکمران اپنے حلقوں میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+