عمران خان سے کوئی ڈیل زیر غور نہیں، رانا ثناء اللہ
- 06, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے کوئی ڈیل زیر غور نہیں۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چھوڑنے والی نہیں، ہمیشہ افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا، پاکستان کی ترقی کے لیے تمام جماعتیں مل کر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائیں-
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو دیے گئے پیسے سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں، 2018 میں نیا منصوبہ شروع کرکے ترقی کا پہیہ روک دیا گیا، بارہ سال سے وفاق میں بیٹھے لوگوں کی کارکردگی صفر ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی حکومتیں نواز شریف کی رہنمائی کرتی ہیں، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ تیس مار خان ہیں، وہ جلسے میں مختلف اور عوام میں کچھ اور ہیں، کے پی حکومت کو ان معاملات میں وفاق سے تعاون کرنا چاہیے۔
تبصرے