عمران خان نے یوم آزادی کے حوالے سے کارکنوں کو بڑا پیغام دے دیا

عمران خان

نیوز ٹوڈے :    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انتظار پنجوٹھہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ 13 اگست کی رات عوام پاکستانی پرچم لے کر گھروں سے نکلیں۔ بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا اس کی وجہ ظلم ہے۔ ملاقات پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر عوام خاموش ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ لوگ دھاندلی زدہ الیکشن پر بہت ناراض تھے۔ اب بھی وقت ہے کہ فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے اور ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے۔

مہنگائی نے عوام کی معیشت کو کمزور کر دیا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں۔ عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ ہر روز بجلی کے بلوں میں ٹیکس کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ پڑوسی ملک بنگلہ دیش کا بھی یہی حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جابرانہ پالیسیاں جلد از جلد ختم کی جائیں اور ہمارے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+