دھرنا مارچ کی دھمکی کارگر ثابت، حکومت ایک بار پھر جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے تیار
- 07, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : امیر جماعت اسلامی کی دھرنا مارچ کی دھمکی کارگر ثابت، حکومت ایک بار پھر جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کا تیسرا دور آج متوقع ہے، حکومتی ٹیم اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کمشنر آفس میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے 8 اگست کو دھرنا مارچ کا اعلان کیا تھا، حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا، 14 اگست کے بعد تاجروں سے مشاورت کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال. دھرنا مارچ کے حوالے سے تفصیلات کل بتاؤں گا۔
راولپنڈی کے لیاقت باغ چوک پر جماعت اسلامی کا بجلی کے بلوں، زیادہ ٹیکسوں، آئی پی پیز سے معاہدے، پٹرول اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، مہنگائی اور دیگر مطالبات کے لیے دھرنا بارہویں روز میں داخل ہو گیا۔ مختلف علاقوں سے مزید قافلے بھی احتجاج کا حصہ بن رہے ہیں۔
تبصرے