چینی آج سے یوٹیلٹی سٹورز پر فروخت کی جائے گی، معاہدہ طے پا گیا
- 07, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : یوٹیلیٹی اسٹورز اور ایف بی آر کے درمیان چینی پر ایف ای ڈی کا مسئلہ حل ہوگیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز اور ایف بی آر کے درمیان چینی کی سپلائی پر 15 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا تنازعہ حل ہو گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیکج کے تحت چینی کی فروخت شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے، فروخت کی حد تک چینی کی فراہمی پر ایف ای ڈی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی فروخت آج سے شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایف بی آر نے مانگے گئے مشورے کا جواب دے دیا ہے جب کہ فیڈ سے وضاحت کے لیے ایف بی آر کا مشورہ مانگا گیا۔
کارپوریشن کے پاس چینی کی وافر سپلائی ہونے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز نے 15 روپے ایف ای ڈی کی وجہ سے چینی کی فروخت بند کر دی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے ایف بی آر کی منظوری کے بعد چینی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فروخت گزشتہ کئی ہفتوں سے بند ہے۔
تبصرے