جماعت اسلامی نے بھی لاہور میں دھرنے کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی

نیوز ٹوڈے :    راولپنڈی اور کراچی کے بعد جماعت اسلامی نے لاہور میں بھی مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے میڈیا کو بتایا کہ راولپنڈی اور کراچی کے بعد جماعت اسلامی لاہور میں بھی دھرنا دینے جا رہی ہے۔قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی 11 اگست کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور دھرنے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن بھی خطاب کریں گے۔

سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا راولپنڈی میں 12 اور کراچی میں 4 روز سے جاری ہے۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں احتجاج کا دائرہ مزید شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+