لاہور اور قصور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی مفت وائی فائی سروس شروع کر دی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

نیوز ٹوڈے :    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور اور قصور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی مفت وائی فائی سروس شروع کردی گئی۔

ننکانہ صاحب میں پہلے مرحلے میں 5 مقامات پر سیف سٹی فری وائی فائی سروس کا آغاز کیا گیا جن میں مسجد جوک، تحصیل موڑ چوک، کچہری پھاٹک اور ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔اب تک 25 ہزار سے زائد شہری وہاں مفت وائی فائی سے مستفید ہو چکے ہیں۔قصور میں بھی 10 مقامات پر سیف سٹی فری وائی فائی سروس دستیاب ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور کے مزید 250 اور قصور میں مزید 20 پوائنٹس پر مفت وائی فائی سروس فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین اور طالبات مفت وائی فائی سروس سے ایمرجنسی کی صورت میں مدد حاصل کر سکیں گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+