سندھ ہائی کورٹ میں دھماکہ

دھماکہ

نیوز ٹوڈے :    سندھ ہائی کورٹ کے نیو بار روم کی کینٹین میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے بعد نیو بار روم اور کینٹین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے سے سندھ ہائی کورٹ بار روم کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ دھماکا کینٹین میں گیس لیکج کے باعث ہوا۔ سندھ ہائی کورٹ کی سیکیورٹی ٹیم نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ پہنچ گئے، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ دھماکہ صبح 6 بجے نیو بار روم میں ہوا، رات سے کینٹین میں گیس لیک ہو رہی تھی۔ ڈی آئی جی اسد رضا نے بتایا کہ صبح جب عملے نے بجلی کا سوئچ آن کیا تو دھماکا ہوا۔

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد واضح ہوگی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+