زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنسوں پر جرمانے میں اضافہ واپس لے لیا گیا ہے
- 08, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب حکومت نے 16 جنوری سے پہلے زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنسوں پر جرمانے میں اضافہ واپس لے لیا، 16 جنوری سے پہلے ختم ہونے والے لائسنس پرانے جرمانے کے ساتھ تجدید کرائے جا سکتے ہیں۔
فیس کا نیا شیڈول 16 جنوری یا اس کے بعد ختم ہونے والے لائسنسوں پر لاگو ہوگا۔ سی ٹی او لاہور نے شہریوں کو لائسنس کی تجدید کی ہدایت کر دی۔ شہری لائسنس کی خدمات قریبی لائسنس دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
تبصرے