حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 09, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔حکومت پاکستان نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، 14 اگست کو بینک اور تمام مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست بروز بدھ کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔جبکہ ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے 14 اگست کو بند رہیں گے۔
تبصرے