وزیراعلیٰ نے عوامی شکایات پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا

عہدے سے ہٹا دیا

نیوز ٹوڈے :     وزیراعلیٰ نے عوامی شکایات پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے میانوالی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح اور کرپشن کی عوامی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جیلوں میں کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی، میانوالی میں دل کے مریضوں کے لیے پہلی کیتھ لیب کے قیام کا اعلان کیا۔ میانوالی کے علاقے چھدرو میں زرعی ٹیوب ویل کو سولرائز کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ نواز شریف نے میانوالی میں سیلابی پانی اور دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لیے پیشگی اقدامات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور گرین بیلٹ کو ترقی دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سکولوں کی حالت زار اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں میانوالی کی تعمیر و ترقی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ضلع بھر میں روٹی اور آٹے کی قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے سٹریٹ لائٹس کو مکمل فعال بنانے اور تجاوزات ہٹا کر گلیوں اور بازاروں کو چوڑا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+