وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خوشخبری سنا دی
- 09, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری ہیں، حکومت کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ترکی کے وزیر تجارت ڈاکٹر عمر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مضبوط اور دیرینہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔ محمد اورنگزیب نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں SIFC کے کردار پر روشنی ڈالی اور ترک سرمایہ کاروں کو خدمات، صحت، تعلیم سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے نئے معاہدے کا مقصد طویل مدتی استحکام ہے، ٹیکس، توانائی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال بہتر ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں اور روپے کی شرح تبادلہ مستحکم ہے اور مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ تجارت بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بہتر فضائی روابط پر زور دیا اور تجویز کیا۔
تبصرے