وزیراعظم نے قوم کو امید اور خوشیاں دینے کا ٹاسک دیا

وزیر اعظم شہباز شریف

نیوز ٹوڈے :   وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو امید اور خوشیاں دینے کا ٹاسک دیتے ہوئے وزارتوں اور محکموں میں امید افزا اقدامات کی حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر مہنگائی میں کمی اور معاشی استحکام کے لیے ایک نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس میں اقتصادی منصوبے کے تحت اقتصادی شرح نمو میں اضافہ، مہنگائی اور مالیاتی خسارے کو کم کرنا شامل ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے برطانوی ماہر معاشیات کی نگرانی میں 5 سالہ منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس کا 14 اگست کو اجراء متوقع ہے، پلان کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔مجوزہ اقتصادی ایجنڈا اور روڈ میپ ایک 5 سالہ منصوبہ پیش کرے گا، جسے سٹیفن ڈرکن پلان کا نام دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ 2028 تک 6 فیصد سالانہ اقتصادی ترقی کا ہدف تجویز کیا گیا ہے جبکہ اصلاحات اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے ذریعے 2028 تک برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک لے جانے کی تجویز کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک ترجیح ہے-حکومتی ذرائع کے مطابق اصلاحات کے کامیاب نفاذ سے سالانہ 10 لاکھ ملازمتیں پیدا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ مجوزہ منصوبے میں توانائی اور کاروباری لاگت کو کم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

منصوبے میں دوست ملک کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے برآمدات کو فروغ دیتے ہوئے چین سے پاکستان تک ٹیکنالوجی کی منتقلی کی تجویز دی گئی ہے۔ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13.5 فیصد اور سرمایہ کاری اور برآمدات 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد کے لیے سیاسی استحکام کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+