لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے ہسٹری میوزیم کو مریم نواز کے نام سے منسوب کر دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

نیوز ٹوڈے :   لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے ہسٹری میوزیم کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شوکت ناز نے کہا کہ مریم نواز ہماری یونیورسٹی کی پرانی طالبہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے سیاست میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور وزیر اعلیٰ بنیں، سیاست میں ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے ہسٹری میوزیم کو ان سے منسوب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ان کی شخصیت طالبات کے لیے قابل تقلید ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+