حکومت سندھ ہمیں دشمن نہیں شراکت دار سمجھے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال

نیوز ٹوڈے :   متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو شراکت داری کی پیشکش کر دی۔اورنگی ٹاؤن میں شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت انہیں شراکت دار سمجھے دشمن نہیں، سندھ حکومت انہیں حق دے تو وہ پیپلز پارٹی کے پارٹنر بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق میں  ایم کیو ایم کو حصہ نہیں ملا، صوبائی اور شہری حکومتیں بھی ان کی نہیں، لیکن ایم کیو ایم اپنے حصے کا کام کر رہی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+