اسحاق ڈار کا گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے بڑا بیان
- 12, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی تردید کردی۔اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو تبدیل نہیں کیا جا رہا اور گورنر کی تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
اسحاق ڈار نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ نہیں لگایا جا رہا، گورنر سندھ کے معاملے پر چند روز میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کوایم کیو ایم پاکستان نے افواہ قرار دے دیا۔ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف صبح آٹھ بجے سے میرے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا، یہ صرف افواہیں ہیں۔ وزیراعظم ہر فیصلے پر ہمیں اعتماد میں لیتے ہیں۔ اگر ایسا کچھ ہوتا تو ہم اسے اعتماد میں لیتے۔ بیٹھ کر اپنا فیصلہ اور لائحہ عمل بنائیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عہدے آتے ہیں جاتے ہیں، ساری زندگی ان پر قائم نہیں رہتے لیکن کوئی ایسا کام کریں کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں۔
تبصرے