اسلام آباد، یوم آزادی کے موقع پر بڑی پابندی کا فیصلہ
- 12, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز (اے سی) کو سٹالز پر فروخت ہونے والے باجے کو قبضے میں لینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق باجوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ باجوں کے استعمال سے گریز کریں۔ ڈی سی اسلام آباد نے سٹال مالکان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سٹال مالکان باجوں کی فروخت بند کریں، باجے کا استعمال نہ کریں ورنہ فروخت کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تبصرے