خیبرپختونخوا حکومت کے شاندار اقدام سے شہریوں کو بڑی سہولت مل گئی ہے
- 12, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کو وزراء سے براہ راست رابطے کی سہولت فراہم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کو وزراء کے انٹرویوز کا موقع دے دیا، وزراء کے انٹرویوز محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لیے جائیں گے، جس میں وزرا سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ اس موقع پر شہری اپنی شکایات وزراء تک پہنچا سکیں گے اور وزراء شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی کیونکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے درمیان ملاقات میں وزرا کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے صوبائی وزراء کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی مشاورت سے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
بتایا گیا ہے کہ کمیٹی بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ کو وزراء کی گورننس اور مالی کرپشن کی شکایات سے آگاہ کرے گی، کمیٹی صوبے میں کرپشن سے متعلق شکایات کا جائزہ لے گی اور گڈ گورننس کے لیے اقدامات تجویز کرے گی، کمیٹی آگاہ کرے گی۔ وزیر اعلیٰ اور کمیٹی دیگر وزراء کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کرے گی۔ کمیٹی کا مقصد محکمہ اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار میں اضافہ کرنا ہے۔ کمیٹی گریڈ 21 کے افسران اور وزراء کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گی۔
تبصرے