ہیلتھ کارڈ پر علاج کرانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

ہیلتھ کارڈز

نیوز ٹوڈے :    خیبرپختونخوا صوبہ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈز کے لیے مزید 3 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، مارچ میں حکومت آنے کے بعد سے ساڑھے 10 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں، مفت ادویات کے لیے الگ سے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ 

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 5 ماہ میں 3 لاکھ 63 ہزار افراد کا ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کیا گیا جس میں 1 لاکھ 4 ہزار افراد کو پرائیویٹ ہسپتالوں سے ہیلتھ کارڈ پلس کی سہولت مل چکی ہے۔ کارڈ کے اخراجات کو 2 ارب کر دیا گیا، لوگ معیار کو بہتر بنا کر سرکاری ہسپتالوں کو ترجیح دے رہے ہیں، اب تک 2 لاکھ 60 ہزار افراد صرف ہیلتھ کارڈ سے سرکاری ہسپتالوں سے علاج کر چکے ہیں۔

صوبائی مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کو مالی بحران کا شکار صوبہ قرار دینے والوں کے لیے یہی جواب کافی ہے۔ انہیں اپنے خزانے سے پورا کریں گے، ٹِک ٹاک حکومت کے لیے ایک ٹِپ ہے جس سے آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+