پاکستان بیت المال میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں، کتنے کروڑ روپے سرکاری ملازمین میں تقسیم کیے جانے کا انکشاف
- 12, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان بیت المال میں 2 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ غریبوں کی مالی امداد کے 2 کروڑ 81 لاکھ روپے سرکاری ملازمین میں تقسیم کیے گئے، اسی طرح 1 ارب 37 کروڑ روپے کے سرکاری فنڈز کمرشل بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیت المال لاہور نے غیر استعمال شدہ 52 کروڑ روپے خزانے کو واپس نہیں کیے، اس کے علاوہ کروڑوں کے فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ میں بھی 11 ارب 56 کروڑ روپے کے اعتراضات سامنے آئے۔
تبصرے