جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے

جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف

نیوز ٹوڈے :   جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رہنما اسد قیصر کو مذاکرات کے لیے پیغام بھیجا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کمیٹی بانی چیئرمین سے اجازت لے کر جے یو آئی کو آئندہ دو روز میں مذاکرات کے وقت اور جگہ سے آگاہ کرے گی۔ جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے عمرے سے واپسی پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کمیٹی کو مذاکرات کی اجازت دے دی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+