نئے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے
- 12, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے نئے پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام نے 20 لیمینیٹر اور 20 پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز سے پرنٹنگ کی صلاحیت 22 ہزار سے بڑھ کر 55 ہزار یومیہ ہو جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاسپورٹ حکام نے لیمینیشن پیپرز کو آئندہ 6 ماہ کے لیے سٹاک کرنے کا حکم دے دیا ہے، فیصلے کے ساتھ ہی ستمبر کے آخری ہفتے سے بیگ کا لاک ہٹا دیا جائے گا۔
تبصرے