یوم آزادی کی تقریبات: محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں

سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری

نیوز ٹوڈے :  محکمہ داخلہ پنجاب نے جشن آزادی کے حوالے سے سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم آزادی کے موقع پر تمام صوبائی اور بین الاضلاعی داخلی و خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی چیکنگ کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اہم عمارتوں، دفاتر اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات سے قبل صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے، جشن آزادی کی تمام تقریبات سے قبل اسپیشل برانچ کی جانب سے پنڈال کی ٹیکنیکل سویپنگ لازمی کرائی جائے۔

اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جبکہ ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے پنجاب بھر میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے خصوصی بریفنگ کا اہتمام کیا جائے، سیکیورٹی اہلکار تقریبات کے اختتام اور شرکاء کی پرامن روانگی تک ڈیوٹی پر موجود رہیں، بازاروں، پارکوں اور پارکوں کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

ترجمان نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ پولیس ایس او پیز کے مطابق اہم مقامات پر موثر ناکہ بندی کی جائے، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ اور سول ڈیفنس کے اہلکار ہائی الرٹ رہیں، ہسپتالوں میں ماہر ڈاکٹر اور ضروری ادویات موجود رہیں۔ دستیابی کو ہر وقت یقینی بنایا جائے۔

فورتھ شیڈول میں شامل افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔

بڑے شہروں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بنایا جائے، عوامی آگاہی کے لیے ٹریفک ڈائیور پلان کی مناسب تشہیر کو یقینی بنایا جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+