وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبا کو دوہری خوشخبری سنا دی
- 13, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : پنجاب کے نوجوان، پنجاب کا مستقبل"۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔
نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی پر توجہ لازمی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نوجوانوں کو ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے مواقع دے رہی ہے۔ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹوز کے تحت نوجوان نسل کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف پروگرامز جاری ہیں - انہوں نے کہا کہ نوجوان طلبہ کی سہولت کے لیے ای بائیکس اور پیٹرول بائیکس دی گئی ہیں اور دوسرا مرحلہ جلد لایا جائے گا -
نوجوانوں کو انٹرنیشنل جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق آئی ٹی سکلز کی تربیت دی جا رہی ہے - مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر نوجوانوں کو لیپ ٹاپ سکیم دے رہی ہے - جلد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے وظائف دیے جائیں گے، انشاء اللہ فیس کی کوئی کمی نہیں - نوجوانوں کی توانائی اور ہنر ملک کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان محنت اور لگن سے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ارشد ندیم نوجوانوں کے لیے محنت سے کامیابی کی روشن مثال ہیں- پنجاب حکومت اپنے نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ میں اس کے بجائے لیپ ٹاپ، کتابیں اور اعلیٰ ڈگریاں دیکھنا چاہتی ہوں۔
تبصرے