تحریک انصاف یتیم ہو گئی؟ بڑا دعویٰ

تحریک انصاف

 نیوز ٹوڈے :   سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے کورٹ مارشل کی خبر سے تحریک انصاف سیاسی طور پر یتیم ہو گئی ہے۔

 فیصل واوڈا نے کہا کہ آج ایک بڑا ٹاور گرا دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے والے بونوں کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب ٹھنڈی اور جھوٹ بولتی نظر آئے گی، وزیراعلیٰ کے پی اب گولا گنڈے کی طرح میٹھے نظر آئیں گے۔ فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اور اپوزیشن لیڈر میٹھی باتیں کرتے نظر آئیں گے۔

چند ماہ میں حالات ٹھیک ہوتے نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف… فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ کورٹ آف انکوائری شروع کر دی گئی، ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی متعدد خلاف ورزیاں ثابت ہو چکی ہیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی گئی۔ یہ انکوائری پاک فوج نے ٹاپ سٹی کیس میں فیض حمید کے خلاف شکایات کی حقیقت جاننے کے لیے کی تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+