وزیراعظم کا میرٹ پر 10 لاکھ طلباء کو اسمارٹ فون دینے کا اعلان
- 13, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف نے میرٹ کی بنیاد پر 10 لاکھ طلباء کو اسمارٹ فون دینے کا اعلان کیا۔نوجوانوں کے عالمی دن کی تقریب میں اپنے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام وسائل نوجوانوں کے قدموں پر نچھاور کریں گے، تمام اخراجات ختم کریں گے اور 14 اگست کو معاشی بحالی کے پروگرام کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے میرٹ پر 10 لاکھ طلباء کو اسمارٹ فون دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ بھی دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو چینی کمپنی سے آئی ٹی کے شعبے میں مفت تربیت دیں گے، بینک نوجوانوں کو قرضے بھی دیں گے، بینکوں کے سامنے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ وہ نوجوانوں کو ملازمت دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک پر قرضوں کے پہاڑ لاد دیئے گئے ہیں، حکومت، اشرافیہ اور سب کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے تقریب میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے لیے تالیاں بھی بجائیں۔
تبصرے