تنخواہوں میں بڑا اضافہ
- 16, اگست , 2024

نیوز ٹوڈے : سندھ حکومت نے سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا۔
صوبائی حکومت نے وائس چانسلرز کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ ٹی ٹی ایس سکیل تک بڑھا دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وائس چانسلرز کی ماہانہ تنخواہ اس اضافے کے بعد 8لاکھ روپے سے زائد ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی کم از کم تنخواہ 6لاکھ 84ہزار450روپے ہو گی دوسری جانب 'وائس چانسلرز الاؤنس' جو کہ بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد ہے، روکا نہیں گیا ہے۔
تنخواہ میں اس حالیہ اضافے کے بعد یہ 20 فیصد الاؤنس ایک لاکھ 36 ہزار روپے سے زیادہ ہو جائے گا۔ اس طرح اب سندھ کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد ہو جائے گی۔

تبصرے