وزیراعلیٰ مریم نواز کا تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلباء کو انعام دینے کا فیصلہ
- 16, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پوزیشن ہولڈر طلباء کو انعامات دینے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
مریم نواز نے طلبہ کے وظائف کی منظوری بھی دی، 25 ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی، اس مد میں حکومت سالانہ 120 ارب سے زائد رقم ادا کرے گی۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ پروگرام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 60 گرلز کالجز کو بسیں دی جائیں گی۔
اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع میں آئی ٹی ہب کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔مریم نواز نے آئی ٹی ہب کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے لیپ ٹاپ سکیم کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
تبصرے