وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ سبسڈی میں اضافہ
- 16, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ سبسڈی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ہر مستحق خاندان کو 2734 روپے کی بجائے 3650 روپے ماہانہ سبسڈی ملے گی۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندان کے لیے ماہانہ سبسڈی میں 916 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے ریلیف پیکج پر 50 ارب جبکہ رمضان ریلیف پیکج پر 10 ارب خرچ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی کے اہل خاندانوں کو 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی ملے گی جن میں چینی، گھی، آٹا، چاول اور دالیں شامل ہیں۔ سبسڈی کا اطلاق 30 جون 2024 سے 31 جولائی 2025 تک ہو گا۔
تبصرے