تیل اور گیس کی پیداوار میں تیزی سے کمی

تیل اور گیس کی پیداوار میں بڑی کمی

نیوز ٹوڈے :   ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں بڑی کمی آئی ہے، پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن نے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق پی پی آئی ایس کے مطابق مالی سال 24 میں 10 سال میں گیس کی پیداوار میں تقریباً 1 ہزار ملین کیوبک فٹ کی کمی ہوئی ہے۔ گیس کی پیداوار 3116 ملین کیوبک فٹ تھی جو کہ سال بہ سال 4.4 فیصد کم ہے۔ پی پی آئی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق 10 سالوں میں پٹرول کی پیداوار میں 24 ہزار بیرل یومیہ کمی ہوئی ہے۔ مالی سال 24 میں، تیل کی پیداوار سال بہ سال 1.5 فیصد کے اضافے سے 70,536 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+