ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا اعلان

باجماعت نماز میں شرکت

نیوز ٹوڈے :    افغانستان میں طالبان کی حکومت نے خبردار کیے جانے کے باوجود باجماعت نماز میں شرکت نہ کرنے والے ملازمین کے لیے مختلف سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔ عرب خبر رساں ایجنسی "العربیہ" کو انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ جو ملازمین اگر نماز نہیں پڑھتے ہیں تو انہیں پہلے تنبیہ کی جائے گی لیکن اگر دوبارہ ایسا کیا تو انہیں تبدیل یا تنزلی کر دی جائے گی۔ ذبیح اللہ مجاہد نے یہ انٹرویو افغانستان میں طالبان کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر دیا۔ اور ان کی کارکردگی پر کھل کر گفتگو کی۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان سزاؤں کے علاوہ جماعت سے نماز نہ پڑھنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی کی جائے گی۔

انہوں نے ملک میں شرعی قوانین اور سزاؤں کے نفاذ کے عزم کا بھی اظہار کیا اور مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں کی وجہ سے حکومت کو درپیش مالی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔ طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ معیشت بھی درست سمت میں گامزن ہے۔ برآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کی مجموعی صورتحال بہت بہتر ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+