وفاقی وزیر عطا تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما پر الزامات کی بوچھاڑ کردی
- 19, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کے غیر ملکی عناصر سے روابط پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ملک دشمن ایجنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا، غیر ملکی فنڈڈ اور ملک دشمن جماعت غیر ملکی آقاؤں کا سہارا لے رہی ہے۔ الزام ہے کہ پی ٹی آئی بھارت کا سپانسرڈ ایجنڈا چلا رہی ہے، پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے بھارتیوں نے فنڈنگ دی جو تحقیقات میں سامنے آئی، غیر ملکی فنڈڈ گروپ نے ملک دشمنی کی حد کراس کی، اب سمجھ میں آیا۔ 9 مئی کے حملے کیوں کیے گئے؟
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل ملک دشمنوں سے رابطے کا بڑا ذریعہ ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل کے ذریعے فوج اور آرمی چیف کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رؤف حسن کے بھارتی صحافیوں سے رابطوں سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ملک دشمن قوتوں کے کہنے پر مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اصل ہدف پاکستان کے قومی مفادات اور فوج کو نقصان پہنچانا ہے۔ وہ بھارتی ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں، وہ دہشت گردوں کو لے کر آئے تاکہ بھارتی ایجنڈے کی تکمیل ہو سکے۔
تبصرے